تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27

دھنیے کے بیش بہا فوائد

کراچی : دھنیا ایک ایسی سبزی جس کا نام آتے ہی تر و تازگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ دھنیا اگر کھانے میں شامل نہ ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا نہیں ہوتا۔ قدرت نے ان ہرے پتوں میں بےپناہ قوت اور غذائیت رکھی ہے۔



طبی و غذا ئی ماہرین کے مطابق ہر ے دھنیے کا استعما ل نظا مِ ہضم، بلند فشا رِ خو ن اور ہڈیو ں کے امرا ض کیلیے نہا یت فا ئدہ مند ہے۔ دھنیے کے بیج پا نی میں ابا ل کے پینے سے آرتھر ائٹس کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔



اس کے علاوہ غذا میں دھنیے کا استعمال خو ن میں چکنائی کی سطح کم کر کے دل کے امرا ض سے بھی محفو ظ رکھتا ہے۔ دھنیا متلی ہونے کی کیفیت میں بہترین ثابت ہوتا ہے اور اس کے متواتر استعمال سے خون میں شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ ہرے پتے والی یہ سبزی آئرن اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.