19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:55
انجم عقیل کی درخواست ضمانت پر سماعت25جولائی تک ملتوی
راولپنڈی : اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے انجم عقیل خان کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کر دی۔ آج سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف۔آئی ۔اے نے جان بوجھ کے انجم عقیل کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ جس پر عدالت نے پولیس فاؤنڈیشن کرپشن کیس میں انجم عقیل اور لئیق احمد کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کر دی۔