تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:32

پودینہ جسم کو تر و تازگی بخشتا ہے

کراچی : پودینے میں قدرت کی عطا کردہ بہت ساری خصوصیات ہیں۔ چاہے اس کی چٹنی ہو یا پھر اس کے فلیور کی چیونگ گمز پودینہ ہر طرح سے ذائقہ دیتا ہے۔ پودینہ صحت کے لیے انتہائی فائدے مند ہے اور جسم کو تر و تازگی بخشتا ہے۔ ہرے پتے وای یہ سبزی بدہضمی، کھانسی اور زکام سے بچاتی ہے اور دن بھر کی تھکن کو ختم کرتی ہے۔



پودینہ نظامِ ہضم کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وہ افراد جنہیں بھوک نہ لگتی ہو یا ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوں ان کے لیے پودینے کا جوشاندہ بہت فائدے مند ہے۔ پیٹ کا پھولنا، درد ہونا، کھٹی ڈکاریں آنا اور جی کے متلانے میں پودینہ آرام دیتا ہے۔ پودینہ حسن کا محافظ بھی ہے۔ یہ چہرے سے داغ دھبے اور کہل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ اور کئی قسم کی جلدی امراض سے بچاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.