22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:31
آئندہ 13برسوں میں دنیا کی آبادی 8ارب ہوجائیگی،اقوام متحدہ
جنیوا: اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ہر سیکنڈ میں پانچ بچے پیدا ہورہے ہیں، آئندہ تیرہ برسوں میں دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوجائیگی، جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ اکتوبر تک یہ تعداد سات ارب ہوجائیگی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں تیزی سے اضافہ سے دنیا کی آبادی میں ہرسال سات کروڑ اسی لاکھ افراد کا اضافہ ہوتاہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد شمار کے مطابق آبادی میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو سال دوہزار پچیس تک دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوجائیگی۔
اس سے پہلے ماحولیات کے ماہرین اپنی رپورٹ میں کہہ چکے ہیں کہ آبادی میں اضافے کے بعد وسائل پر بوجھ پڑتاہے۔ اور اسی طرح وسائل کا بے دریغ استعمال ہوتارہا تو انسانوں کو رہنے کیلئے آٹھ زمینوں کی ضرورت پڑیگی۔