22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:52
فرانس میں سورج کے روٹھنےپرلوگ خوش،ساحلوں پرمجسمےبناڈالے
پیرس: فرانس کے ساحل پرگرمیوں میں بھی سورج نہ آنے پر شہریوں نے بناڈالے مختلف عمارتوں کے مسجمے۔ فرانس کے خوبصورت ساحل پر روزانہ کی طرح آج جب سورج کی تمازت نہ ہوئی تو شہریوں نے کیا موج میلہ۔اور پہلے پہل تو رقص کرکے سورج صاحب کے کم چمکنے کی خوشی منائی اور پھر دکھائی اپنی تخلیقی صلاحیتیں۔
جب ڈانس کرکے تھکے تو آیا ان کو جنون اور بناڈالے شہر کی مشھور عمارتوں کے مجسمے۔ گرمی سے نمٹنے کا فرانسیسیوں کایہ اندازدلچسپ ہی نہیں بلکہ ہوا خوشیوں سے بھرپورجس میں گرمی کی چھٹیوں کو منانے کے لئے انہیں ایک ہوبی بھی مل گئی۔