22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:11
بیٹا میرا بیٹی تمھاری، لاڑکانہ کے اسپتال میں ہنگامہ
لاڑکانہ : لاڑکانہ کے شیخ زید وومن اسپتال میں نئے پیدا ہونے والے دو بچوں کو مبینہ طور پر تبدیل کرنے پر دونوں بچوں کے والدین میں کیشدگی پیدا ہوگئی ۔ دو خواتین منظوران شیخ اور مختاراں دایو کو ولادت کے بعد جب گائنی یونٹ کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تو دونوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹا ان کے ہاں پیدا ہوا ہے جبکہ ایک عورت کو بیٹا اور دوسری کے گھر بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
کشیدگی کی اطلاع پرعلاقے کی پولیس پہنچ گئی، مسئلہ حل کرنےکےلئے بچوں کےخون کےٹیسٹ بھی کئے گئے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔ آخر میں قرآن پاک پر فیصلہ کرنے کیلئے ڈاکٹر فوزیہ کاشف کو فیصلہ کا امین مقرر کیا گیا ہے۔