تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:23

بلوچستان:ماں کادودھ بچے کی صحت کیلئے مفید،مہم کل سےچلے گی

کوئٹہ : ماں کا دودھ بچوں کی صحت کی ضمانت ہے۔بلوچستان میں بچوں کو ماں کادودھ پلانے کے فوائد سے آگاہی کےلئےایک ہفتے پر مشتمل مہم کل سے شروع ہوگی۔



کوئٹہ میں یونیسیف کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان ڈاکٹر مسعود نوشیروانی کا کہنا تھا کہ رواں سال یہ ہفتہ آئیں بات کریں کے موضوع سے منایا جارہا ہے۔



اس دوران ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کا تناسب پاکستان میں صرف 37فیصد تک رہ گیا ہے۔اور یہ صورتحال ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.