23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:14
خواتین میں دل کی بیماریاں اور تمباکو نوشی
کراچی : ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے پرہیز اور باقاعدگی سے ورزش کرنے والی خواتین میں اچانک حرکت ِ قلب بند ہونے سے موت کا خطرہ نوے فی صد تک کم ہوتا ہے۔
لوگوں میں دل کے اچانک بند ہوجانے کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں۔ جس میں دل کا غیرمعمولی تیز رفتار سے دھڑکنا، بڑھتی عمر ، موٹاپا اور ورزش نہ کرنا بھی شامل ہے۔اگرچہ مردوں اور خواتین میں دل کی بیماریوں کے خدشات ایک جتنے ہی ہیں ، لیکن خواتین عموما ڈاکٹر کے پاس جانے میں لاپروائی برتتی ہیں۔
ایک امریکی تحقیقی ادارے نے خواتین کی سگریٹ نوشی، ورزش اور کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا ۔ جس سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خواتین میں حرکت قلب بند ہونے سے ہونے والی اکاسی فیصد اموات کو روکا جا سکتا تھا اگر انہوں نے صحتمندانہ طرز زندگی اختیار کیا ہوتا۔