25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
تائیوان میں سیکڑوں لوگ سر کے بل کھڑے ہوگئے
تائپے: تائیوان میں سیکڑوں لوگ سر کے بل کھڑے ہوگئے تعداد کم ہونے سے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہ کراسکے۔ تائیوان میں سر کے بل کھڑے ہونے والے لوگوں نے ایک ساتھ کہاکہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ انسانی چاہے تو مشکل سے مشکل کام کرسکتاہے اور صرف ارادے کی مضبوطی ہونی چاہیئے۔
دو برس سے پینسٹھ سال کی عمر کے پانچ سو باون لوگوں نے اس یوگا میں حصہ لیا۔ اس یوگا کا اہتمام کرنے والے ہوآنگ منگ کا کہناہے کہ تعداد کم ہونے سے وہ نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کراسکے۔