تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:56

جنوبی کوریا:بچوں کو نظم وضبط سکھانے کیلئے فوجی تربیت

سیئول : جنوبی کوریا میں بچوں کو نظم وضبط کا پابند بنانے کیلئے لگایا گیا فوجی تربیت کا کیمپ۔ سیئول میں طلبہ کےدرمیان لڑائی جھگڑےاور توتکار کےقصےسن سن کر کچھ ریٹائرڈ فوجی آگئے تنگ ۔اور انھوں نے بجادیا طبل جنگ۔۔



جی ہاں نیوی کے ریٹائرڈ اہلکاروں نے کی تربیت طلبااورطالبات کی ، کیمپ میں شریک ایک طالبہ نے بتایاکہ تربیت سے قبل وہ بات بات پر غصے میں آجاتی تھی،لیکن کیمپ میں آنے کےبعد اسےاحساس ہوا کہ اس کے والدین کتنے قیمتی ہیں۔اسے ان کی ہربات ماننا چاہیئے۔ریٹائرڈ فوجیوں کا خیال ہے کہ نوجوانوں کی تربیت کرکے وہ انہیں گلوبل لیڈربننے میں مدد دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.