26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:1
کیلا کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں،تحقیق
کراچی: کیلےکا شمار نہ صرف لذیزبلکہ مقوی پھلوں میں ہوتا ہے۔جس کے کھانے سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ جسم میں بھی توانائی آتی ہے۔ کیلا آیوڈین کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جو لوگ تھکان محسوس کرتے ہیں ان کے لیے کیلا بہت مفید ہے۔ کیلے میں وٹامن اے، بی اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ وٹامن کی وجہ سے کیلا مسوڑھوں کےلیےفائدے مند ہے۔
کیلا کھانے سے بچوں کے قد اور جسم میں اضافہ ہوتا ہے اور دانت سفید، چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔ کیلا خشک کھانسی کو روکتا ہے اور اندرونی و بیرونی کسی بھی مقام سے خون آنے کو روکتا ہے۔ یہ لذیز پھل بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ کیلا دل کو فرحت بخشتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتاہے۔ کیلا کھایئے اور صحت مند رہیئے۔