27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:52
مولی کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے،تحقیق
کراچی: مولی ایک صحت بخش اور ذود ہضم سبزی ہے۔ اسے چاہے کھانے میں پکائیں یا بطور سلاد کھائیں اس کے بیش بہا فوائد ہیں۔ مولی خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے۔ اس میں پوٹیشیم کی وافر مقدار ہونے کی بدولت یہ فشارِ خون کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
مولی جگر کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ یہ ایک ذود ہضم سبزی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ مولی کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ مولی بال اور ناخن کو مضبوط کرتی ہے۔ مولی کھانے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مولی پھیپڑے کے سرطان سے بھی بچاتی ہے۔