27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:42
نمک کا زیادہ استعمال ہر حال میں نقصان دہ ہے، امریکی تحقیق
نیویارک : ماہرین صحت کا کہنا ہے نمک کا زیادہ اور پوٹاشیم کا کم استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ اب تک یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ نمک کا استعمال کم کرنے سے بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق ایسا کوئی ثبوت نہیں مل سکا کہ نمک کا استعمال کم کر دینے سے دل کے مرض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے یا قبل از وقت موت کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔
ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔اگر روز مرہ کی خوراک میں تازہ پھل اور سبزیاں جیسے کہ پالک، انگور، گاجر اور شکرقندی اور کم چکنائی والا دودھ اور دہی کا استعمال کریں تو پوٹاشیم کی سطح میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف نمک پر توجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہیے، بلکہ دونوں کے درمیان توازن رکھنا چاہیے۔