28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:26
میکسیکو، سیکڑوں افراد نے کلاؤن کا روپ دھار لیا
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں سیکڑوں افراد نے کلاؤن کا روپ دھار کر ریلی میں شرکت کی، سڑکوں پر رنگوں کی بہار آ گئی۔ میکسیکو سٹی میں ہونے والی یہ ریلی دراصل ایک سالانہ میلے کا حصہ تھی جس میں شرکا کلاوٴن کا روپ دھار کر لیڈی گوڈیلاپ کے آستانے تک سفر کرتے ہیں۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلاوٴن کا روپ منت ماننے کے لئے دھارا ہے اور اس طرح لیڈی گوڈیلاپ کی برکت سے ان کی منت پوری ہو جاتی ہے۔