28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:10
پاکستان میں بھی ہیپا ٹائٹس کاعالمی دن منایا گیا
اسلام آباد : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپا ٹائٹس کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے ملک بھر میں صحت سےمتعلق تنظیموں نے سیمینار اور مذاکرے اور طبی کانفرنسیں منعقد کیں، جن سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں ہیپا ٹائٹس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ملک کا ہر بارہواں شہری ہیپاٹائٹس بی یا سی کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اس مقصد کیلئے دو رخی پالیسی اپنائی جائے اور بحیثیت قوم بیماری کو پھیلنے سے روکا جائے اور دوسرے جو لوگ اس بیماری کا شکار ہیں ان کی نشاندہی کر کے ان کا صحت کے عالمی اصولوں کے مطابق علاج کیا جائے اور انکو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔