1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37
چین:کھمبوں پر منفرد ڈانس
بیجنگ : اب کھمبے بھی ڈانس کے لئے استعمال ہونے لگے ہیں چین کے ماہر ڈانسرزنے کھمبوں پر چڑھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اب تک کھمبوں پر کرتب ہوتے تو خوب دیکھا لیکن جس مہارت نے چینیوں نے کھمبوں پر ڈانس کیا اس کی مثال تو کم ہی ملتی ہے۔
کبھی وہ بلیوں کی طرح کھمبے پر چڑھتے تو کبھی اپنے اوپر سے نیچے مہارت سے پھسلتے ہوئے ایک ہاتھ اور ایک تانگ سے رقص کرتے ان ڈانسرز میں اگرلڑکوں نے کمال دکھایا تو لڑکیاں بھی کچھ کم نہیں۔
انھوں نے بڑھ کر بلیوں کی طرح کھمبوں پر چڑھ کر خوب ڈانس کیا چین میں تو کھمبوں پر ڈانس کیا جاسکتا ہے لیکن پاکستان میں انسان نہ سہی بلیاں ضروراپنا ڈانس دکھاتی ہیں۔