تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

امریکی قصبہ صرف 8 کروڑ روپے میں برائے فروخت

کیا آپ تصورکرسکتے ہیں کہ امریکا میں ایک قصبہ ایسا بھی ہے جو صرف 8کروڑ روپے میں خریدا جاسکتا ہے ۔جی ہاں یہ کوئی خواب نہیں ایک حقیقت ہے ۔اب صرف ہمارے سیاستدان نہیں دیگر پاکستانی بھی امریکا میں فلیٹ نہیں پورے قصبے کے مالک بن سکتے ہیں وہ بھی صرف آٹھ کروڑروپے میں۔صرف آٹھ کروڑ یہ تو ہمارے صوبائی وزیر سے لے کر وفاقی وزیر تک ہر ایک خرچ کرسکتا ہے ، غریب ملک کے امیر وزیر۔



امریکا کی ریاست ساوٴتھ ڈاکوٹا میں سینک نام کا یہ قصبہ چھیالیس ایکڑاراضی پر محیط ہے۔سینک انیس سو چھ میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں ایک پوسٹ آفس، گیس اسٹیشن ایک مکمل جنرل اسٹور،ڈانسگ ہال، حجام کی دکان اوردیگرعمارتوں سمیت دو خالی جیلیں بھی ہیں۔ اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کو نجی جیل بنائیں یا سرکاری۔



تو پھر دیر کس بات کی جلدی کیجئے ،کہیں ملکی وسائل کی طرح بڑے لوگ اس کو بھی اپنے نام نہ کرلیں۔ پہلے آئیے اورپہلے پائیے، کی بنیاد پر امریکا میں ایک قصبے کے مالک بن جائیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.