3 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:6
شمالی کوریا:دنیا کے سب سے بڑے ڈانس اور جمناسٹک شو کا انعقاد
سیؤل : شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے بڑے ڈانس اور جمناسٹک شو کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت پیانگ یانگ میں دنیا کے سب سے بڑے ڈانس شو میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے پرفارم کیا۔
اتنی بڑی تعداد میں موجود ان افراد نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو حیران کردیا اور مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ جسم ایک ساتھ حرکت کرتے تو یوں محسوس ہوتا جیسے انسان نہیں مشین یا روبوٹس حرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس شوکا انعقاد شمالی کوریا کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے منعقد کیا جاتا ہے۔