تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:15

بھارتی خواتین کا مون سون پر شوہروں کی صحت یابی کیلیے جلوس

نئی دہلی : بھارت میں مون سون کی آمد پرخواتین نے اپنے شوہروں کی صحت یابی کےلئے جلوس نکالا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور میں مقامی خواتین نے مون سون کی آمد پرخصوصی جلوس نکالا جس میں خواتین سمیت بچوں اور مردوں نے رنگ برنگے کپڑے پہن کر سڑکوں پرواک کرکے گیت گاثے اورخوشی کا اظہار کیا۔



اس موقع پر جلوس میں شریک خواتین نے بتایا کہ وہ مون سون کی آمد کے موقع پر اپنے شوہروں کی صحت اورلمبی عمر کےلئے خصوصی دعا کرتی ہیں اورجشن مناتی ہیں۔ رواں برس اس جلوس کا انعقاد وزارت سیاحت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.