4 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:14
ڈپریشن میں مبتلا ماؤں کے بچے کمزور ہوتے ہیں ، رپورٹ
نیویارک : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ڈپریشن کاشکار ماوٴں کے بچوں کا کم وزنی یاکمزور ہونے کا امکان چالیس فیصدسے زیادہ ہوتاہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ غریب ممالک میں پندرہ سے ستاون فیصد مائیں غربت،ازدواجی تنازعات ،گھریلو تشدد اور اقتصادی وسائل پر اختیارنہ ہونے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔
ترقی پذیر ملکوں میں ماوٴں کے ڈپریشن کی علامات اوربچوں کی کمزور نشوونماکے درمیان مثبت یا غیر معمولی تعلق ظاہر ہواہے۔رپورٹ کے مطابق بچپن میں ناکافی نشوونما کا نتیجہ بلوغت میں چھوٹے قد، کمزور تعلیمی کارکردگی، کم تولیدی صلاحیت اور بیماری کے زیادہ خطرات کی صورت میں نکلتا ہے۔