5 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5
ناسا نے مریخ پربہتے پانی کی موجودگی کے آثار دریافت کرلئے
واشنگٹن : خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے انکساف کیا ہے کہ انہوں نے مریخ پربہتے پانی کے آثارکاپتہ لگایا ہے ۔سائنسدانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مریخ پرپانی کے آثاروہاں کے گرم ترین مہینوں کے دوران ملے ہیں جس سے یہ امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں کہ اس سرخ سیارے پرزندگی کے آثار نمایاں ہیں۔
ناسا کے سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ وہاں پر بہتے ہوئے پانی کے آثار دریافت کرلئے گئے ہیں مگر یہ پانی انتہائی نمکین ہوگا۔ یہ بات بھی حیرانی سے خالی نہیں کہ اتنی شدید سرد کے باوجود وہاں پانی منجمند کیوں نہیں ہوا ۔ شاہد اس کی وجہ پانی کا نمکین ہونا ہے بہرحال یہ پانی زمین پر موجود پانی سے خاصا مختلف ہوگا ۔