7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
چین میں پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا
سی چوان : چین کے ایک چڑیا گھر میں پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جس سے چڑیا گھر انتظامیہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے۔
صوبے سی چوان کے ایک چڑیا گھر میں بارہ سالہ قی زین امی مادہ پانڈے نے دو صحت مند بچوں کو جنم دیا۔بچوں کا وزن ایک سو باون اور ایک سو بائیس گرام ہے۔قی زین کے ہاں پیدا ہونے والے یہ چوتھے جڑواں بچے ہیں ۔جنہیں ابتدائی طبی نگہدا شت کے لیئے چڑیا گھر لیباریٹری میں منتقل کیا گیا ہے۔ان دونوں بچوں کے کیا نام رکھے جائیں گے ،اس کی تلاش جاری ہے۔