تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:47

چین میں 37ویں ورلڈ ملٹری پیراشوٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد

بیجنگ…این جی ٹی…چین میں جاری37ویں ورلڈ ملٹری پیراشوٹنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں چینی جمپرسونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا ۔جنوب مغربی چین میں ہونے والے پیراشوٹنگ کے اس عالمی مقابلے میں31ممالک کے 370ایتھلیٹس نے شرکت کی۔انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کاؤنسل کے تحت کرائے گئے ان مقابلوں میں ایتھلیٹ نے اسکائی ڈائیونگ کے بعد کمال مہارت کے ساتھ پیراشوٹس کھول کر مقررہ ہدف پر اُترنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ان مقابلوں میں جہاں چینی کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیتا وہیں بیلاروس اور پولینڈ کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتے ہوئے چاندی اورکانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.