27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:50
امریکی آرٹسٹ نے پرانے سکوں کو آرٹ کے شاہکار میں ڈھال کر داد وصول کی
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی آرٹسٹ نے پرانے سکوں کو پھینکنے کے بجائے ان سے آرٹ کے دلکش شاہکار بناکر انھیں دوبارہ سے کا ر آمد بنادیا ہے۔یہ آرٹسٹ پرانے سکوں کو جمع کر کے انھیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات اور مشینری کی مدد سے کاٹ کر دلکش مجسمے تیار کر تا ہے جنھیں بنانے میں سکوں کے علاوہ کسی دوسری شے کا استعمال نہیں کیاگیا۔گول ،چوکور اور مثلث اشکال میں بنائی ان شاہکار ماڈلز کو آرٹسٹ نے عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا جو ذہانت اور مہارت کا منہ بو لتا ثبوت ہیں۔