تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

اَسّی کمروں پر مشتمل 100فٹ اونچادنیا کاسب سے بڑاٹری ہاؤس

نیویارک… این جی ٹی…اپنا گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے وہ کتنے ہی جتن کر ڈالتا ہے۔ امریکی ریاستTennesseeمیں درخت پر قائم کردہ یہ کوئی عام گھر نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا انوکھاٹری ہاؤس ہے جو ناصرف10منزلوں اور اَسّی کمروں پر مشتمل ہے بلکہ سو فٹ اونچا بھی ہے۔دنیا کے اس سب سے بڑے ٹری ہاؤس کے تعمیراتی کام پر11 برس کا طویل عرصہ صرف ہواہے جس کیلئے درختوں کی لکڑیوں کے ہزاروں ٹکڑوں کو آپس میں جوڑتے ہوئے لگ بھگ2لاکھ58ہزار کیلیں بھی استعمال ہوئیں۔12ہزار ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والا یہ ٹری ہاؤس اپنی انفرادیت اور دلکش بنا وٹ کے با عث آج کل سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بناہوا ہے جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد یہاں کا رُخ کرتے ہیں اور کاریگروں کی اس بے مثال کاوش کی داد بھی دیتے نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.