30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:37
لاہور :”فینٹسی لینڈ“ کے عنوان سے پھولوں کی سجاوٹ کا مقابلہ
لاہور…پھول اگانا ہی نہیں،سجانا بھی ایک بہت بڑا آرٹ ہے اور اسی آرٹ کو فروغ دینے کیلئے فلورل سوسائٹی آف پاکستان لاہور چیپٹر نے مقابلے کا اہتمام کیا۔ گہرے لال،ہرے اور آسمانی رنگوں کے پھولوں سے سجی خیالوں کی دنیا۔ یہ دلکش مناظر دیکھنے کو ملے فلورل سوسائٹی آف پاکستان لاہور چیپٹر کے مقابلے میں۔ مقابلے کا موضوع تھا ”فینٹسی لینڈ“ ایلوثنز،ڈریم لینڈ اور فینٹسی لینڈ کے جوتے پھولوں سے تخلیق کئے گئے۔ خیالوں سے سجی اس رنگا رنگ دنیا میں کہیں پتوں سے بنے جوتے دیکھنے کو ملے ، تو کہیں پھولوں سے بنے بادلوں کے گھیرے میں پریاں۔ خوبصورت اور رنگ برنگے پھول تقریب کے شرکاء کو تازگی کااحساس دلاتے رہے۔ نازک، نفیس اور رنگ برنگے پھولوں کی سجاوٹ صرف دیکھنے میں ہی حسین نہیں لگتی بلکہ یہ ماحول کو بھی مہکا دیتی ہے۔