تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:7

لکڑی کو تراش خراش کر تیارکی گئیں ننھی موٹربائیکس

یوکرین… این جی ٹی…بچپن سے موٹر سائیکل کا مالک بننے کی خواہش رکھنے والے ایک ماہر فن کارنے لکڑی سے موٹر بائیکس تراشنے میں اپنی دلچسپی ڈھونڈ لی ہے۔یوکرین سے تعلق رکھنے والے" ورونو وِچ "کو لکڑی کی مدد سے چھوٹے چھوٹے آرٹ کے نمونے تراشنے میں بیحد مہارت حاصل ہے۔ اس خدا دادصلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آرٹسٹ نے 12سال کی عمر میں اپنا سب سے پہلا فن پارہ تیار کر کے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو دنگ کر دیا۔آرٹسٹ درخت سے حاصل کردہ بہترین لکڑی کا چناؤ کر کے تیز دھار آلات کے ذریعے مہینو ں کی کڑی محنت کے بعدننھی جسامت کی حامل موٹر سائیکلیں تیارکرتا ہے جنکی نفاست اور باریکیاں کسی صورت ایک عام موٹر بائیک سے مختلف نہیں ہوتیں۔ کیوں ہو گئے نا آپ بھی حیران۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.