1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:14
انسانی جذبات اور حرکت کی نقل کرنے والا روبوٹ
ہیوسٹن…این جی ٹی …امریکی ریاست ٹیکساس میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسا روبوٹک کڈ متعارف کر وایا ہے جو انسانی جذبات اور حرکات کی نقل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔تین سے چار سال کی عمر کے بچے کی شکل میں تیار کر دہ اس روبوٹ کو بچے اپنا دوست بھی بناسکتے ہیں جو کھیل ہی کھیل میں اپنے سامنے مو جود انسان کی حرکات کو نقل کر کے نا صرف خوشی ،اداسی کے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ باتیں کرنے، پلک جھپکنے اور مسکرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔