1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:7
ایکٹنگ کی صلاحیتوں سے مالا ما ل پالتو جانور
لندن …پالتو جانور اپنے مالکوں سے وفاداری نبھانے میں تو مشہور ہوتے ہی ہیں لیکن ایکٹنگ میں بھی یہ کسی سے کم نہیں۔تصویر میں نظر آنے والے ان جانوروں کو ہی دیکھ لیجئے ، ان کے مالک جیسے ہی ہاتھ کے اشارے سے مصنوعی بندوق بنا کران کی جانب فائر کرتے ہیں یہ اتنی مہارت سے مرنے کی اداکاری کرتے ہیں کہ دیکھنے والے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے قائل ہو کر رہ جاتے ہیں۔کہیں تو کوئی ڈوگی میاں ایکٹنگ کے شوق میں مبتلا ہیں تو کہیں کسی بی مانو کی نوٹنکی دیکھنے لائق ہے جن کی شاندار صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے داد تو دینی ہی پڑے گی !