تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:13

میکسیکو کی حکومت نے عوام کو دبلا کرنے کی ٹھان لی

میکسیکو…موٹاپے کا باعث بننے والی کھانے پینے کی اشیا پر اضافی ٹیکس عائد کرکے میکسیکو کی حکومت نے عوام کو دبلا کرنے کی ٹھان لی ہے۔ حکومت نے کھانے پینے کی ایسی اشیاء پر ٹیکس عائد کر دیا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔ میکسیکو کی کانگریس نے مشروبات پر 1پیسو فی لیٹر اضافی ٹیکس اور جنک فوڈ پر 8فیصد ٹیکس کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں ٹیکسوں کا مقصد موٹاپے کا باعث بننے والی مصنوعات کی کھپت کو کم کرنا ہے۔ میکسیکو میں موٹاپے کی شرح اب امریکا کے مقابلے میں بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس ٹیکس کے نفاذ کے بعد سافٹ ڈرنک اور فوڈ کمپنیاں متبادل ڈائٹ اشیا متعارف کروائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.