4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:11
ٹوکیو: راک میوزک کے ماہر رو بو ٹک بینڈ کی پر فارمنس
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپانی سا ئنسدانوں کے تیار کر دہ گانے، ناچنے اور ڈرم بجا نے والے راک روبو ٹک بینڈ نے ٹوکیو میں منعقدہ انٹر نیشنل ٹیکنالوجی کے میلے میں شاندار پر فارمنس کا مظاہر ہ کرکے میلہ ہی لو ٹ لیا ۔ زیڈ مشینز نامی اس روبوٹک بینڈ میں انسانی قدوقامت کے حامل تین روبوٹس شامل ہیں جس میں گٹار بجانے والا روبوٹ78انگلیوں سے گٹار بجاتا ہے جبکہ چھ ہاتھوں والاڈرمرروبوٹ بیک وقت22ڈرم بجاکر مو سیقی کے سر بکھیر تا ہے ۔اس روک بینڈ میں شامل تیسرا کھلاڑی کی بورڈ روبوٹ ہے جو اپنی آنکھوں کے لیزر بیم پراجیکٹرکی مدد سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔گذشتہ روز ٹو کیو ٹیکنالوجی فیسٹیول میں ان مشینی مو سیقاروں نے اپنی راک پر فارمنس سے وہاں مو جود حاضرین کو دیوانہ وار جھومنے پر مجبور کردیا۔