تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:3

سلوواکیہ میں :اڑنے اور سڑک پر چلنے والی انوکھی کار تیار

براٹسلاوا…ٹریفک جام میں پھنسنے کا زمانہ ہوا پرانا کیونکہ اب ایسی انوکھی گاڑی بنا لی گئی ہے جوسڑ کوں پر دوڑ نے کے ساتھ ساتھ ہو ا میں بھی پر واز کر سکتی ہے۔یورپی ملک سلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹییفن اور جراک نامی نوجوانوں کی تیار کردہ یہ ا نوکھی کارنہ صرف زمین پر 99میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے بلکہ 124میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندیوں میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔جدید ٹیکنا لو جی سے آراستہ یہ گاڑی اس انداز میں تیار کی گئی ہے کہ فقط بٹن دبانے پر اس میں لگائے گئے پر کھل جاتے ہیں اور یہ ایک جہا ز میں با آسانی تبدیل ہو جاتی ہے ۔ایرو موبل ( AeroMobil)2.5 نامی اس کار کو کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک ائیر شو میں پیش کیا گیا جہاں اس کی کامیاب آزما ئشی پر واز بھی کی جاچکی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.