4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:0
سرگودھا میں بیل دوڑ کے دلچسپ اور انو کھے مقا بلے
سرگودھا …سرگودھا میں بیل دوڑ کے دلچسپ اور انو کھے مقا بلے ختم ہو گئے۔ مقا بلے میں حصہ لینے والے بیلوں کی آنکھو ں پر پٹی با ند ھ کر مخصو ص دا ئر ے میں چکر لگوا ئے گئے۔سرگودھا کے نواحی گا وٴ ں 109 شمالی میں بیل دوڑ کے دلچسپ مقا بلو ں میں پنجا ب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائدہیو ی ویٹ بیلو ں کی جوڑیو ں نے شر کت کی۔ بیلو ں کی جوڑی کو ڈھول کی تھا پ پر میدان میں لایا جا تا اور ان کی آنکھوں پر خو ل چڑھا کر ایک دائرے میں دوڑا کر چکر لگو ائے جا تے ۔10 کلو گند م کو کم سے کم وقت میں پیس کر آٹا بنا نے والے بیلوں کی جوڑی کو فا تح قرار دے دیا جا تا۔ چا ر منٹ 35 سیکنڈ میں 10 کلو گند م کا آٹا بنا دینے والی جو ڑ ی بلو با د شا ہ اور انڈ ر ٹیکر نا می بیلو ں کو فا تح قرار دے کر ان کے ما لکا ن کو کیش پرائز انعا م دیا گیا ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے اس گا وٴ ں میں 30 سا ل سے بیل دوڑ کے یہ دلچسپ مقا بلے منعقد کروائے جا رہے ہیں۔قوانین کے مطابق 10 کلو گند م جلد ی پیس لینے والے بیلو ں کی جو ڑی کو فا تح قرار دیا جا تا ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے گذ شتہ 30 سا ل سے ہو رہے ہیں اور یہا ں پر کسی قسم کا جو ا ء نہیں ہوتا۔