تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:34

چیونٹیوں سے متاثر ہو کر تیار کئے گئے ننھے روبوٹس

نیویارک… این جی ٹی…مل جل کر کام کرنے اور ٹیم ورک کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے۔ اسی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہرسائنسدانوں نے چیونٹیوں سے متاثر ہو کرایسے روبوٹس تیار کئے ہیں جو باہمی تعاون اور اشتراک سے کام کرتے ہیں۔ ان ننھے مددگارروبوٹس کو جیسے ہی وزن اٹھانے یا کسی شے کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھنے جیسے احکامات دئیے جاتے ہیں تو کوئی ایک نہیں بلکہ تما م ننھے روبوٹ فوری طور پر حرکت میں آکرٹاسک مکمل کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ یہ ننھے روبوٹس کسی انسان یا ریموٹ سے نہیں بلکہ فضا میں اڑنے والے دوسرے روبوٹس سے احکامات لیتے اور اس کی تعمیل کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.