تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:18

بھرپور مہارت سے ڈانس کاشاندار مظاہرہ پیش کرتے جاپانی بچے

ٹوکیو… این جی ٹی…رونا ، گانا اور ناچنا تو سب کو ہی آتا ہے لیکن بھرپور مہارت کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات کہاں۔ یہ ویڈیو بھی جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی ڈانس گروپ کی ہے جو کم عمربچوں پر مشتمل ہے ۔ 10سے 12سال کے یہ بچے اتنی سی عمر میں بھی انتہائی مہارت اورپھرتی سے ایسی شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔سینکڑوں افراد کے سامنے اسٹیج پر حیرت انگیز ڈانس اسٹپس پرفارم کرتے ان ننھے فن کاروں کی مہارت کے سامنے تو بڑے بڑے بھی پانی بھرتے نظر آئیں جو اب تک نا صرف کئی ڈانس مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں بلکہ فاتح بھی قرار پائے ہیں۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ خدا کا عطا کردہ ایک حسین تحفہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.