تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:8

ویکیوم کلینرجمع کرنے کا شوقین 9 سالہ برطانوی بچہ

لندن… این جی ٹی…کم عمری میں زیادہ تر بچے کھلونوں کے شوقین ہوتے ہیں اور اپنی پاکٹ منی بھی ایسی ہی چیزوں پر صرف کرتے ہیں لیکن یہ بچہ تو انوکھا ہی ہے۔جی ہاں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا نو سالہ ہیری بروز نامی یہ بچہ ویکیوم کلینر جمع کرنے کے انوکھے جنون میں مبتلا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت اس کے پاس چالیس سے زائد ویکیوم کلینرز کا ذخیرہ ہے۔ہیری بہت کم عمری سے ہی اس منفرد شوق میں مبتلا ہے اور اپنی ساری پاکٹ منی اپنے جنون کی نذر کر دیتا ہے اور اس کام میں اسکے ماں باپ بھی خوب ساتھ دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.