6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:33
آگ اور لیزر لائٹ کے ملاپ سے تخلیق پانے والا دلکش آرٹ
نیویارک… این جی ٹی…سینکڑوں رنگ برنگی لائٹوں سے دلفریب نظارے ترتیب دینا تو ایک عام سی بات ہے لیکن ان امریکی منچلوں نے تو کچھ انوکھا ہی کارنامہ کر ڈالا۔ کیمپنگ کے دوران ان منچلوں نے جلتی ہوئی آگ پر طاقتور لیزر لائٹ کی روشنی اس زاویے سے ڈالی کہ رنگ برنگی روشنی کی کرنیں پھوٹنے لگیں اور آرٹ کا دلکش نظارہ تخلیق پا گیا ۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ اس مظاہرے کے لئے کون سی تکنیک استعمال کی گئی لیکن یہ کاوش انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔