6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:25
جاپان میں انوکھا تھیم کیفے، ہر طرف الّوہی الّو
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان میں کیٹ کیفے کے بعد اب ایک نیا تھیم کیفے بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس کے اندرمو جودالّو آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔اس نئے Owlتھیم کیفے میں تربیت یافتہ الّوؤں کی خدمات لی گئی ہیں جو اس پورے کیفے میں جگہ ،جگہ بیٹھے کافی پینے کیلئے آنے والے افراد پر گہری نظر رکھتے ہیں۔اس کیفے کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کے تھیم کی مناسبت سے اس میں چائے کے کپ،پلیٹس،بسکٹس اور ڈیکوریشن میں بھی الّو ہی کی شکل بنا ئی گئی ہے جہاں آنے والے افراد ان کے ساتھ تصاویر بنو اکر اس منفرد تجربے سے محظوظ ہو تے ہیں۔