6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:23
امریکا اورمغربی ممالک میں عوام ماسک پہن کر سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن…مغربی ممالک میں عوام کی بڑی تعداد ماسک پہن کر سڑکوں پر نکل آئی۔ امریکا اور برطانیہ میں Fawkes Guy Day منایا جایا جارہا ہے۔اس دن کی مناسبت سے لاکھوں افراد ماسک پہن کر احتجاج کرتے ہیں اور اپنے اپنے ممالک میں ہونے والی مختلف زیادتیوں کے حوالے سے آواز اٹھاتے ہیں۔ہر سال یہ احتجاج Anonymousنامی تنظیم منعقد کرتی ہے۔ جس میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔منگل کے روز واشنگٹن میں ہوئے مظاہروں میں ماسک پہنے باسیوں نے وائٹ ہاوٴس کی طرف مارچ کیا۔ جن کی زبان پر قومی سلامتی ادارے کے کرتوت اور اوباما انتظامیہ کی لالچ اور کرپشن کارونا تھا۔ادھر لندن میں بھی ان مظاہرین نے خوب دما دم مست قلندر کیا۔ٹریفیلگر اسکوائر سے پارلیمنٹ ہاوٴس کی جانب مارچ کرنے والے ان مظاہرین کی پولیس سے بھی مڈ بھیڑ ہوئی۔امریکا اور برطانیہ کے علاوہ ملین ماسک مارچ آسٹریلیا اور اسکینڈی نیوین ممالک میں بھی منایا گیاFawkes Guy Day سن 1605ء میں برطانوی پارلیمنٹ کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔