تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:59

انڈونیشیا : سا نپوں اوراژدھے سے مسا ج کا طریقہ متعا رف

جکارتا…این جی ٹی …انڈونیشیا میں تناؤ دور بھگانے اور جسمانی اعضاء کو پرسکون کرنے کیلئے سانپوں اوراژدھوں سے مساج کا طریقہ کار متعارف کروادیا گیا ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ایک اسپامیں متعارف کروائے گئے اس انوکھے مساج میں سانپوں کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر انسانی جسم پر چھوڑ دیا جاتا ہے جو جسم پر رینگتے ہو ئی تھکا ن کو دو ر کرتے ہیں ۔ اس طریقے کے متعارف کر وانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ مساج ہاتھوں سے زیا دہ بہتر ہے اور اس کے ذریعے جسمانی تھکن کے ساتھ سا تھ ذہنی دباؤ بھی دور کر نے میں مد د ملتی ہے ۔ واضح رہے کہ90منٹ طویل اس مساج کے ذریعے جسمانی تھکاوٹ اور تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے والے افراد کو4لاکھ80ہزار انڈونیشی روپیہ(43ڈالر)فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.