تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:36

جیٹ سوٹ پہنے مہم جو کی 12ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ

ٹوکیو…فضا سے چھلانگ تو کئی لوگ لگا چکے ہیں ،لیکن چھلانگ لگا کر فضا میں اڑنا،ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ایساہی مظاہرہ کیا گیا جاپان میں۔سوئس مہم جو Yves Rossy نے اپنے خطرناک اسٹنٹ سے سب کو حیران کر دیا۔ جیٹ سوٹ پہنے مہم جو نے ہیلی کاپٹر سے 12ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور 190میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہوئے 15 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ جیٹ سوٹ میں لگے کاربن ونگز کا وزن 55 کلو گرام،جبکہ 4انجن کا وزن 22کلو گرام ہے۔ انجن کی بدولت اس جیٹ سوٹ کو 10 منٹ تک اڑایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.