6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:25
پاکستان میں پانی صاف کرنے والی جدید مشین متعارف
کراچی…ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے پاکستان میں پینے کے پانی کو صاف کرنے والی جدید مشین متعارف کرادی ہے، مشین بجلی اور گیس کے بغیر پانی کو صاف کرتی ہے۔ It Pure نامی یہ جدید ڈیوائس کسی ایندھن کے بغیرچلتی ہے یعنی بجلی اور گیس کے استعمال کے بغیر کام کرتی ہے۔پاکستان میں کمپنی کے چیئرمین احسان ملک کا کہنا ہے کہ اس مشین کے ذریعے پانی کو صاف کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ مشین کا طریقہ کار بین الاقوامی معیارکے مطابق ہے،جس سے پانی میں کسی بھی قسم کی بو یا ذائقہ کااضافہ نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعے پانی صاف کرنے پر صرف ایک روپے فی لیٹر لاگت آتی ہے۔