6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:56
انسان اور ڈوگی میاں کے درمیان فری اسٹائل فٹ بال مقابلہ
لندن…این جی ٹی… مقابلے تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن اب ذرا انسان اور ڈوگی میاں کے درمیان ہونے والا یہ منفرد مقابلہ بھی دیکھ لیں۔یہ انوکھا فری اسٹائل فٹ بال مقابلہ لندن میں ہوا جہاں سین گارنیئر نامی ماہر نوجوان نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے تو ڈوگی میاں بھی اس معاملے میں کچھ کم نظر نہیںآ ئے۔وہاں موجود تماشائیوں نے اس انوکھے مقابلے کا خوب لطف اٹھایا اور اس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ داد دیتے بھی نظر آئے۔