7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:21
کاغذ کو باریک بینی سے کاٹ کر تیار کیا گیا آرٹ کا شاہکار
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان کی ایک آرٹسٹ نے بڑی کا غذ کی شیٹ پر نہا یت با ریک بینی سے تراش خراش کر تے ہوئے دلکش نقش و نگار تیا ر کئے ہیں۔ناہوکونا می یہ آرٹسٹ 10فٹ لمبے اوراتنے ہی چوڑے کاغذ کے ٹکڑے کو بغیر تہہ کئے پہلے ہاتھ سے دلکش نقش و نگار بناتی ہے اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے اسکی تراش خراش کرتے ہوئے فن پارے میں تبدیل کر دیتی ہے۔ سفید برفانی ریچھ کی شکل کے اس حیرت انگیز اور منفرد نظر آنے والے ہینڈ کٹ کو تیار کرنے میں اسے 7ماہ کا وقت لگا ہے۔ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فن پارہ تیار کرتے ہوئے کاغذ کو پھٹنے سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ پانی اور نمی سے بھی بچانا پڑتا ہے تب ہی آرٹ کا ایسا شاہکارتخلیق پاتا ہے۔