تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:2

کراچی چڑیا گھر کابن مانس رومیو اپنے مداحوں کو چھوڑگیا

کراچی…کراچی کے چڑیا گھر میں 23 برس تک بچوں کا دل بہلانے والا بن مانس ”رومیو“ اپنی جیولیٹ اور لاکھوں ننھے مداحوں کو تنہا چھوڑ گیا۔ 23 برس قبل 2سال کی عمر میں کراچی کے چڑیا گھر لایا جانے والا افریقی بن مانس جو رومیو کے نام سے جانا جاتا تھا، آج صبح بیماری کے باعث چل بسا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رومیو کافی عرصے سے بیمار تھا اور اس کا علاج بھی جاری تھا۔ رومیو کے جانے سے سب سے زیادہ اگر کوئی اداس ہے تو وہ ہے جیولیٹ جو8سال پہلے یہاں آئی تھی لیکن اب پنجرے کی سلاخوں کے پیچھے سے اداس آنکھوں سے جھانکتی جیولیٹ جانتی ہے کہ اس کا رومیو کبھی واپس نہیں آئے گا۔ چڑیا گھر میں آنے والے بچے بھی رومیو کو اپنا دوست سمجھتے تھے اور انھیں بھی رومیو کی جدائی کا افسوس ہے۔ بن مانس رومیو 23سال تک چڑیا گھر میں آنے والے اپنے ننھے منے مداحوں کا دل بہلاتا رہا۔ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی کمی کو طویل عرصے تک محسوس کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.