8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:49
قطر کی فضاؤں میں جہازوں کا شاندار کرتب کا مظاہرہ
دوحہ… این جی ٹی…یوں تو شاندار کرتبوں کے کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہونگے لیکن آسمان پر سینکڑوں فٹ کی بلندی پر جہاز میں سوار ہو کر کرتب دِکھانا ہر کسی کے بس کی بات کہاں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں رائل ائیر فورس کی ایک ٹیم نے جہازوں میں سوار ہو کر شاندار فضائی کرتب بازی کا مظاہرہ پیش کیا جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔30منٹ تک جاری رہنے والے اس ائیر شو میں ماہر کرتب بازوں نے جہازسے خارج ہونے والے رنگین دھویں سے آسمان پر انوکھے اور دلفریب نمونے بنا ڈالے جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ٹھیک ہی کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی جسے نا سراہا جائے تو سراسر نا انصافی ہو ۔