8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:49
کاغذ جتنا باریک الیکٹرانک پیانو تیار
لندن… این جی ٹی…بڑے بڑے پیانو تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن کبھی کاغذ جتنا باریک پیانو دیکھا ہے؟جی ہاں برطانیہ میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا انوکھا الیکٹرانک پیانو تیار کر لیا گیا ہے جو بے انتہا باریک ہونے کیساتھ ساتھ باآسانی تہہ کر کے جیب میں بھی رکھا جا سکتا ہے ۔گرافن سے تیار کردہ میوزک کا یہ انوکھا آلہ الیکٹروڈکے ذریعے برقی سرکٹ،بیٹری اور اسپیکر سے موسیقی کے دلفریب سُر بکھیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسکی کامیاب آزمائش بھی کر لی گئی ہے۔سائنسدانوں نے الیکٹرانک اِنک پرنٹ سے ایک انتہائی نازک ٹرانسپیرنٹ کِی بورڈ تیار کیاہے جسکے الیکٹروڈ کو چھوتے ہی برقی چارج پیدا ہوتا ہے اور بٹن کے دبتے ہی دلکش سُر چاروں اوڑھ پھیل جاتے ہیں۔کیوں ہو گئے نا حیران۔