8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:49
سلائیڈنگ کرتے ننھے پانڈے کے دلچسپ انداز
بیجنگ… این جی ٹی…کھیل کود میں صرف انسانوں کو ہی دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ اب اس معاملے میں جانور بھی کسی سے کم نہیں۔چین کے ایک پارک میں موجود اس ننھے پانڈے کو ہی دیکھ لیجئے جو پھسلنے کی خواہش دل میں لئے سلائیڈ پر جا پہنچا اور دلچسپ انداز میں سرکتا ہوا زمین تک آگیا۔اس نے تفریح کا یہ منفرد طریقہ کسے دیکھ کر سیکھا یہ تو معلوم نہیں مگر یہ انوکھا انداز انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔