8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:7
ٹوکیو : روبوٹ کی دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش
ٹوکیو…جاپان کے شہر ٹوکیو میں روبوٹ کی دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش شروع ہوگئی۔ جدید روبوٹ، کمپنیوں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو میں ہونے والی روبوٹ کی بین الاقوامی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ اس سال نمائش میں ریکارڈ334کمپنیوں نے اپنے روبوٹ پیش کئے ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے روبوٹک مسلز سوٹ تیار کیا ہے،جس کی مدد سے بھاری سامان کو باآسانی اٹھایا جا سکتا ہے۔ جاپانی ٹیکنالوجی فرم ہیبوٹ نے پانی میں تیرنے والا اسنیک روبوٹ تیار کیا ہے، جو مستقبل میں چیزوں کی تلاش اور امدادی کاموں میں مدد دے سکے گا، اسنیک پر وائر لیس کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کئے جانے والے روبوٹ میں سے آدھے جاپان میں تیا ر کیے جاتے ہیں۔