تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:56

35سال سے زائد عمر خواتین نے دکھائے خوبصورتی اور ذہانت کے جلوے

ٹوکیو… این جی ٹی…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ دنوں انوکھے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والی خواتین(ہاؤس وائف،ممی،ماڈلز،بزنس وومین)35سال سے زائد عمر تھیں۔بیوٹی میگزین کے اشتراک سے ہونے والے چوتھے سالانہ نیشنل بیوٹی فل وچز نامی اس مقابلے کیلئے24ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے20خواتین کو فائنلسٹ چنا گیا۔بڑھتی عمر کے باوجود جادوئی حسن کی مالک خواتین کے درمیان ہونے والے اس مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی خواتین کو اُنکی خوبصورتی اور ذہانت کے معیار پر جانچا گیا۔19دیگر فائنلسٹ خواتین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایچی پرفیکچر سے تعلق رکھنے والی39سالہ مایومی نیشی مورا بیوٹی فل وچ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جنہیں گزشتہ سال کی فاتح کے ہاتھوں اعزاز اور انعام سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.